بھٹکل 12 / جولائی (ایس او نیوز) بیندور کے قریب اُوپُوندا کے موڈگنپتی مندر کے قریب واقع ایک موبائل کی دکان میں 5 جولائی کو چوری کی واردات انجام دینے کے الزام میں مرڈیشور ساحل سے چار ملزمین کو بیندور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق چوری کا معاملہ پیش آنے کے تین دن کے اندر ہی بیندور سرکل انسپکٹر سنتوش کائکینی کی قیادت میں سب انسپکٹر پون نائیک اور ان کی ٹیم نے مرڈیشور اور بھٹکل سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمین کو گرفتار کرلیا، ان کے نام مرڈیشور کے محمد رافع (21) ، محمد افضال (27) ، محمد عاصم ڈونّا (20) اور بھٹکل کے محمد رحیق (22) ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے دکان سے 17 کی پیڈ والے موبائل فونس ، پاور بینک ، بلیو ٹوتھ پر ہاتھ پر صاف کرنے کے علاوہ نقد 3,500 روپے اڑائے تھے ، جن کی مجموعی مالیت کا اندازہ 33,500 روپے لگایا گیا ہے ۔
پولیس نے ان کے پاس سے مسروقہ مال اور چوری انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی 8 لاکھ روپے مالیت کی ایک کاربھی ضبط کر لی ہے ۔ بیندور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔